مرکنٹائل ایکسچینج میں 66 ہزار سے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

مرکنٹائل ایکسچینج میں 66 ہزار سے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

زیادہ کاروبار کاٹس میں ہوا،مالیت 16.374 ارب ریکارڈ کی گئی ، رپورٹ

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ایکس) میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 41.163 ارب روپے رہا جبکہ 66,478لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار کاٹس میں ریکارڈ کیا گیا جو 16.374 ارب روپے رہا، اس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 میں 8.037 ارب روپے ، گولڈ میں 7.959 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 2.527 ارب روپے ، پلاٹینم میں 2.256 ارب روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 1.698 ارب روپے ، جاپان ایکوٹی 225 میں 568.516 ملین روپے ، ڈاؤ جونز میں 524.002ملین روپے ، نیچرل گیس میں 522.862  ملین روپے ، کاپر میں 478.294 ملین روپے ، ایلومینم میں 84.211 ملین روپے جبکہ برینٹ میں 74.086ملین روپے کا کاروبار ہوا۔ زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 24 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مالیت 58.586 ملین روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں