مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب میں زراعت جدت کی راہ پر گامزن

مریم  نواز  کے ویژن کے تحت پنجاب میں زراعت جدت کی راہ پر گامزن

ایگری کلچر انٹرنیز، ایگریکلچر مال، پختہ کھالے اور لینڈ لیز لیولنگ سے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ج انٹرن پروگرام کے بیشتر انٹرنیز برسرروزگار ، کاشتکاروں کی سہولت کیلئے 10مزید ماڈل ایگریکلچر مال زیر تعمیر

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کیا جارہا ہے اور مریم نواز کی ہدایت پر ایگری کلچر انٹرنیز، ایگری کلچر مال، پختہ کھالے ، بلڈوزر آپریشن اور لینڈ لیز لیولنگ سے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ فصل کی زیادہ پیداوار کیلئے کاشتکار جدید مشینری کے استعمال کو بروئے کار لا رہے ہیں ۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ایگری گریجوایٹ ا نٹرنیز کی فیلڈ میں موجودگی سے گندم کی بہتر پیداوار متوقع ہے ، 2ہزار ایگری گریجوایٹ انٹرنیزکاشتکارو ں کی رہنمائی او رمعاونت کررہے ہیں اورانٹرنیزنے پہلی مرتبہ کھیت اور کھلیان میں کاشتکاری کا عملی تجربہ حاصل کیا۔ وزیراعلیٰ کے سپیشل سی ایم ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے بیشتر انٹرنیز کو پرائیویٹ جاب مل گئی، پنجاب میں پہلی مرتبہ 4بڑے شہرو ں میں ماڈل ایگری کلچر مال فنکشنل کردئیے گئے ۔ایگریکلچر مال کے تحت کاشتکار کو ہر سہولت ایک چھت تلے مل گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کاشتکار وں کی سہولت او رآسانی کیلئے صوبہ بھر میں 10مزید ماڈل ایگری کلچر مال زیر تعمیر ہیں جبکہ پنجاب حکومت کاشتکارو ں کو بہتر آبپاشی کیلئے لیز لینڈ لیولنگ اور بلڈوزر مہیا کررہی ہے ، پختہ کھالوں کی تعمیر سے پانی کا بہتر استعمال اور پانی ضائع ہونے کا مسئلہ حل ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں