بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی و دیگر کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی و دیگر کی ملاقاتیں

تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ محمد علی ٹبہ نے صنعت کاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا

کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، رکن سندھ فاروق اعوان، نبیل گبول، نادر گبول، اسد گبول، پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کے رہنما رحمت اللہ ڈومکی اور محمد علی ٹبہ ملاقات کی۔ نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران چیئرمین کو تنظیمی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان نے ملاقات کے دوران ضلع کورنگی میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔

رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے اسد گبول کے ہمراہ ملاقات میں لیاری کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر گفتگو کی۔پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کے رہنما رحمت اللہ ڈومکی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین، عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین محمد علی ٹبہ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صنعت کاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں