مدھیہ پردیش میں رمضان کی 400سالہ منفرد روایت

مدھیہ پردیش میں رمضان کی 400سالہ منفرد روایت

نئی دہلی(نیٹ نیوز)مدھیہ پردیش کا تاریخی شہر بُرہان پور اپنی مغلیہ تاریخ کے ساتھ ساتھ رمضان کی منفرد روایات کیلئے بھی مشہور ہے ۔

 ایک منفرد روایت آج بھی زندہ ہے ، جو تقریباً 400 سال پرانی ہے ۔ یہاں روزہ دار شاہی جامع مسجد کے مینار پر روشنی دیکھ کر افطار کرتے ہیں۔ یہ روایت مغلیہ دور سے چلی آ رہی ہے ۔ رمضان کے دوران مینار پر پہلے سے لائٹنگ لگائی جاتی ہے ۔ جیسے ہی مینار کی روشنی شہر کے مختلف حصوں سے دکھائی دیتی ہے روزہ دار فوراً افطار شروع کر دیتے ہیں۔ مورخین کے مطابق یہ روشنی نہ صرف افطار کیلئے استعمال کی جاتی ہے بلکہ عید کی آمد کی بھی نوید دیتی ہے ۔ جیسے ہی عید کا چاند نظر آتا ہے ، جامع مسجد کے مینار پر چراغ جلایا جاتا ہے ۔شاہی جامع مسجد شہر کی تاریخی شناخت کا حصہ ہے اور رمضان کے دوران اس کا مینار نہ صرف عبادت کی علامت بلکہ کمیونٹی کے لیے وقت کا پیمانہ بھی بن جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں