روبوٹ کا روبک کیوب 45.3سیکنڈ میں حل کرنیکا ریکارڈ
لندن (نیٹ نیوز)برطانوی روبوٹ نے روبک کیوب 45.3 سیکنڈ میں حل کر کے 10 سال پہلے انسان کا قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
العربیہ کے مطابق دو برطانوی بھائیوں نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کر کے روبوٹکس کے شعبے میں نئی کامیابی حاصل کی ہے جو پیچیدہ روبک کیوب کو حیرت انگیز رفتار سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ان کے روبوٹ کو حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس وقت تسلیم کیا جب اس نے روبک کیوب کو صرف 45.3 سیکنڈ میں حل کر لیا اور اس طرح ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ دیا۔اس پراجیکٹ کو میتھیو اور تھامس بائیڈن نامی بھائیوں نے تیار کیا ۔ دونوں نے روبوٹ بنانے کے لیے اپنی تکنیکی مہارتوں کو یکجا کیا۔ یہ رپورٹ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی خبروں کی ماہر ویب سائٹ انٹرسٹنگ انجینئرنگ نے دی ہے۔