امریکی نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے گھر فروخت کر دیا

 امریکی نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے گھر فروخت کر دیا

فلوریڈا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے گھر کو فروخت کرنے کے لیے استعمال کیا۔

رابرٹ لیوین نامی شخص نے بتایا کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے گھر کی فروخت کے اشتہار اور دیگر تیاریوں کے لیے استعمال کیا۔اس نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا تھا کہ کس طرح مارکیٹنگ مواد تیار کیا جائے اور ممکنہ خریداروں کو گھر دکھانے کے لیے کیسے رابطہ کیا جائے جبکہ فروخت کے معاہدے کا مسودہ بھی چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیار کیا۔رابرٹ لیوین نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیار کردہ اشتہار کی بدولت اولین 72 گھنٹوں میں اسے 5 پیشکشیں موصول ہوئیں اور گھر 5 دن کے اندر فروخت ہوگیا۔اس کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے سے اسے ایجنٹ کا 3 فیصد کمیشن بچانے میں مدد ملی۔پیسوں کی بچت کے ساتھ ساتھ گھر کی فروخت بھی بہت جلد مکمل ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں