چین ، چمگادڑوں کے وائرسز سے نمٹنے کیلئے نئے مچھر تیار

چین ، چمگادڑوں کے وائرسز سے نمٹنے کیلئے نئے مچھر تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ویکسین لے جانے والے نئے مچھر تیار کیے ہیں جو چمگادڑوں کو کاٹ کر انہیں ریبیز کے خلاف مدافعت فراہم کرسکتے ہیں۔

اس حکمتِ عملی سے ایسے وائرسز کو جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہونے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے جو مستقبل میں وبا کا سبب بن سکتے ہیں۔ جنگلوں میں بڑی تعداد میں موجود چمگادڑوں کو ویکسین دینے کے لیے اب تک کوئی مؤثر حکمت عملی موجود نہیں تھی۔ اب وو ہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنس دانوں نے ویکسین سے لیس مچھروں اور نمکیاتی جالوں کا استعمال کرتے ہوئے چمگادڑوں میں ریبیز اور نیپا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔محققین کے مطابق اس طریقے کو ‘ماحولیاتی ویکسینیشن’ کہا جاتا ہے ، جو زیادہ محفوظ اور مؤثر ہے کیونکہ اس میں جانوروں کو پکڑنے یا براہِ راست سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں