ابھی مائیکروفنانس بینک اور ڈیجی کھاتہ کے درمیان اشتراک

ابھی مائیکروفنانس بینک اور ڈیجی کھاتہ کے درمیان اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک) ابھی مائیکروفنانس بینک نے ڈیجیٹل لیجر پلیٹ فارم ڈیجی کھاتہ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ۔

اس اشتراک کے تحت وہ کاروبار جو کہ ڈیجی کھاتہ کے ذریعے اپنے حسابات کرتے ہیں انہیں کیش فلو کی بنیاد پر قرض کی سہولت دستیاب کی جائیگی ۔ مفاہمتی یادداشت پر ابھی مائیکروفنانس بینک کی چیف کمیونیکیشنز آفیسر مریم پرویز اور ڈیجی کھاتہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان اسلم نے دستخط کیے ۔ مریم پرویز نے کہا کہ یہ تعاون چھوٹے کاروباروں کو مالیاتی خودمختاری دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں