پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں3فیصداضافہ ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں3فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 9.67 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ جنوری میں 1.52 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو10 فیصد زیادہ ہے ۔دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.37 ملین ٹن پٹرول، 4.06 ملین ٹن ہائی ا سپیڈ ڈیزل اور 0.41 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں