جنسی ہراسانی الزام،بابر کیخلاف مقدمہ کا حکم کالعدم
لاہور (سپورٹس ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے کرکٹر بابر اعظم کی جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کرلی ۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی ، کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاتون حمیزہ مختار اس سے قبل بھی 2018ء میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اسی نوعیت کی بے بنیاد درخواست دائر کر چکی ہیں۔ جو پہلے واپس لے لی گئی تھی ۔