پاک، زمبابوے وائٹ بال سیریز ری شیڈول کرنے پر غور

پاک، زمبابوے وائٹ بال سیریز ری شیڈول کرنے پر غور

پی ایس ایل اور دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا جا رہا ،ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی پی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل مئی میں شیدولڈ ہے ، رواں برس کے آخر میں سیریز کے لیے ونڈو نکالنے پر بات چیت ہو رہی ہے ، ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئند ہ برس کے لیے بھی ری شیڈول کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے اور مئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 20 مئی کو ہوگا، مئی کے آخر میں آسٹریلیا نے پروگرام کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں