پانڈیاکادوست کیساتھ ورلڈکپ کا جشن ، انداز فحش عمل قرار
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو دوست کے ساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔
پانڈیا نے اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منایا، بھارتی کرکٹر کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واجد خان ایڈووکیٹ نے پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہاردک نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے ، جھنڈے کی توہین پر ایف آئی آر درج کی جائے ۔