مرکنٹائل ایکسچینج میں 59ہزارسے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

مرکنٹائل ایکسچینج میں 59ہزارسے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

کاٹس ، گولڈ ، این ایس ڈی کیو 100 اور پلاٹینم کے سودے سرفہرست رہے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 41.532 ارب روپے رہا جبکہ 59,978 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار کاٹس میں ریکارڈ کیا گیا جو 15.683 ارب روپے رہا، اس کے بعد گولڈ میں 10.990 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 7.758 ارب روپے ، پلاٹینم میں 1.932 ارب روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 1.759 ارب  ، کروڈ آئل میں 1.535 ارب روپے ، ڈاؤ جونز میں 743.698 ملین روپے ، کاپر میں 336.163 ملین روپے ، نیچرل گیس میں 228.642 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 میں 166.491 ملین روپے ، کپاس میں 227.101 ملین روپے ، پیلاڈیم میں 48.084 ملین ، برینٹ میں 45.104 ملین جبکہ ایلومینم میں 34.824 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں