ایک ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی استحکام رہا

ایک ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی استحکام رہا

کوالٹی، پیمنٹ کنڈیشن کے بطور بھاؤ فی من 15200 تا 16500 روپے رہے

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام جاری رہا کیوں کہ کوالٹی کاٹن کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز اسے ہاتھ کررہے ہیں۔ کاروباری حجم محدود ہے ۔ کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے روئی کا بھا فی من 15200 تا 16500 روپے کے درمیان ہے ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 31 جنوری تک ملک میں روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق اس سال پاکستان میں کپاس کی مجموعی آمد 55.45 لاکھ گانٹھیں رہی۔ اس میں پنجاب کا حصہ 26.30 لاکھ اور سندھ کا 29.15 لاکھ گانٹھیں ہے ۔ مجموعی طور پر پچھلے سال کے مقابلے میں قومی سطح پر آمد میں 0.62 معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں مجموعی آمد 2.74 کم رہی جبکہ سندھ میں 3.86 اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں