بجٹ میں آرگینک سیکٹر کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے ،نجم مزاری
لاہور(این این آئی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے آئندہ بجٹ میں آرگینک سیکٹر کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آرگینک کاشتکاری کی طرف آنے والے کسانوں کیلئے ٹیکس چھوٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، حکومت ‘آرگینک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل قائم کرے جو آرگینک زراعت اورمصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات کے فروغ کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کرے ۔