چاندی346،سونا5300روپے مہنگا،ڈالر1پیسے سستا

چاندی346،سونا5300روپے مہنگا،ڈالر1پیسے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بھی بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 279.70 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے نمایاں اضافے سے ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر کی حد کراس کرکے 5 ہزار 20 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار898 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں