ابھی مائیکرو فنانس بینک اور ون لنک کے درمیان اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک) ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے ابھی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدے کے تحت راست پلیٹ فارم میں افراد سے تاجروں کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ تاجروں کیو آر کوڈ ذریعے راست کے پلیٹ فارم سے فوری ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کر سکیں گے ۔معاہدے پر دستخط ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب اگراوالا نے کیے ۔