اپنا مائیکروفنانس بینک کو انضمام کے سلسلے میں جانچ پڑتال کی اجازت

اپنا مائیکروفنانس بینک کو انضمام کے سلسلے میں جانچ پڑتال کی اجازت

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے اپنا مائیکروفنانس بینک کو ممکنہ انضمام کے سلسلے میں جانچ پڑتال کی اجازت دیدی جسکے بعد موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے ساتھ مجوزہ انضمام کی پیشرفت کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

 اپنا مائیکروفنانس بینک نے اسٹیٹ بینک سے موصول ہونے والا اجازت نامہ اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کرتے ہوئے اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا ۔  خط میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے اور جانچ پڑتال کا مقصد دونوں اداروں کے مالی، قانونی اور آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں