صنعتی بحالی کے عمومی دعوے کافی نہیں،ایس ایم تنویر

صنعتی بحالی کے عمومی دعوے کافی نہیں،ایس ایم تنویر

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے حکومت کی فوری مداخلت کو سراہتے ہوئے خبردار کیا کہ۔۔۔

 یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آگے بڑھتے ہوئے تجارتی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک کی برآمدات کے نقصان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ایس ایم تنویر کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین کو سالانہ برآمدات اس وقت تقریباً 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض صنعتی بحالی کے عمومی دعوے اب کافی نہیں، موجودہ حالات میں درست، ہدفی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے ،اس میں سب سے بڑا کردار ٹیکسٹائل سیکٹر کا ہے ،ان کے بقول بھارتی مصنوعات پر مجوزہ ٹیرف میں کمی پاکستان کے مارکیٹ شیئر کیلئے براہ راست اور شدید دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیرف کم ہونے سے بھارتی مصنوعات مزید 10 سے 12 فیصد تک سستی ہوسکتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں