پی این ایس سی کے بیڑے میں نئے آئل ٹینکر ایم ٹی کوئٹہ کا اضافہ

پی این ایس سی کے بیڑے میں  نئے آئل ٹینکر ایم ٹی کوئٹہ کا اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے اپنے بیڑے میں ایک نئے آئل ٹینکر کے اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ادارے نے اس پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا جسکے بعد سمندری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے ملکی صلاحیت میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔پی این ایس سی کی جانب سے جاری خط کے مطابق نئے شامل کیے گئے ایم آر-ٹو کیٹیگری کے بحری جہاز کو ایم ٹی کوئٹہ کا نام دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں