ایس ای سی پی :جنوری میں3881نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
ادا شدہ سرمایہ 8.4ارب رہا ،آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے جنوری 2026 کے دوران 3,881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، اس مہینے میں رجسٹر ہونے والی 82 نئی کمپنیوں میں چین، امریکہ، افغانستان، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، پالاؤ، جنوبی افریقہ، البانیہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا، اسپین اور یوکرین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری بھی شامل رہی۔ ان رجسٹریشنز میں سے 99.9 فیصد ایس ای سی پی کے ایزی فائل سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئیں۔نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4 ارب روپے رہاجسکے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 283,540 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1,998 کمپنیوں (52 فیصد) کی رجسٹریشن ہوئی ۔کمیشن تجزیے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے جہاں 729 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔