پائیدار ترقی خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر ناممکن ، سیالکوٹ چیمبر

پائیدار ترقی خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر ناممکن ، سیالکوٹ چیمبر

سیالکوٹ (اے پی پی)سیالکوٹ چیمبرکے صدر سید احتشام مظہر نے کہا کہ پائیدار اور متوازن ترقی اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک خواتین کو مکمل طور پر قومی معاشی دھارے میں شامل نہ کیا جائے۔۔۔

صنعتی و تجارتی نمائشیں خواتین تاجروں کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی منڈیوں کے تقاضوں سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔وی ایگزیبٹ نمائش میں صدر چیمبر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے خواتین کی فعال شرکت ناگزیر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں