الیکٹرک رکشہ اور بائیکس، سبسڈی کی منتقلی کا عمل تیز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹرک فیکیشن (پی اے وی ای) اسکیم کے تحت الیکٹرک رکشہ جات کے لیے 80 ہزارروپے اور الیکٹرک بائیک کے لیے 40ہزار روپے سبسڈی کی منتقلی کے عمل کو تیز کر دیا۔
یہ بات انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد علی منصور نے وزیراعظم کی پی اے وی اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔ الیکٹرک بائیکس، رکشہ جات، اور لوڈرز کی آسان اقساط پر فراہمی کے ساتھ سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔