پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا
100انڈیکس 4525پوائنٹس کم ہوکر 1لاکھ 79ہزار 603پوائنٹس پربند انڈیکس 7413پوائنٹس کے بینڈ میں، کم ترین سطح 178237پوائنٹس رہی
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ شدید اتارچڑھاؤ اور محتاط رجحان کے نام رہا، سرمایہ کاروں نے نئی پوزیشنز لینے کے بجائے منافع سمیٹنے اور رسک کم کرنے کو ترجیح دی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پر مسلسل دباؤ رہا، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4 ہزار 525 پوائنٹس کم ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی عکاسی کرتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 85 ہزار 650 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، تاہم فروخت کے دباؤ میں اضافے کے باعث انڈیکس ایک موقع پر گر کر ایک لاکھ 78 ہزار 237 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آیا، اسٹاک ماہرین کے مطابق اس وسیع رینج میں ٹریڈنگ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی اور خریدار فیصلہ کن انداز میں آگے نہ آسکے ۔ حجم کے اعتبار سے بھی سرگرمی خاصی رہی اور ہفتے بھر میں 212 ارب روپے مالیت کے تقریباً4 ارب 31کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ چند بڑی کمپنیوں کے توقع سے کم مالیاتی نتائج،قرضوں اور لیوریج ادائیگیوں کا دباؤ اور آئندہ معاشی اشاریوں سے متعلق غیر یقینی کیفیت نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ انکے مطابق جب تک کارپوریٹ آمدنی میں بہتری اور پالیسی سطح پر واضح اشارے سامنے نہیں آتے۔