سونے کی قیمت میں 7ہزار روپے فی تولہ مزید اضافہ ریکارڈ
فی تولہ قیمت 5لاکھ 26ہزار 962روپے، چاندی کی قیمت 105روپے گری
کراچی (بزنس ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو ا ہے ۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔ ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالر بڑھ کر 5042 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس، چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کم ہو کر 8,219 روپے پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کی کمی کے بعد 7,046 روپے ہو گئی۔