صنعت اور تعلیمی اداروں کے روابط اولین ترجیح ،فہیم الرحمن سہگل

صنعت اور تعلیمی اداروں کے روابط اولین ترجیح ،فہیم الرحمن سہگل

لاہور(این این آئی)لاہور چیمبرکے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا پائیدار معاشی ترقی اور جدت کیلئے سب سے اہم قدم ہے ۔

قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈیمیا لنکج کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون سے پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ ممکن ہے ۔ لاہور چیمبر نے رواں سال صنعت و تعلیمی اداروں کے تعاون کو اپنی مرکزی توجہ بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں