آئی پیک گروپ کا مجموعی منافع1.47رب روپے رہا

آئی پیک گروپ کا مجموعی منافع1.47رب روپے رہا

کراچی (بزنس ڈیسک)آئی پیک گروپ نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ۔

کمپنی نے اس ششماہی میں مضبوط مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں گروپ کا بعد از ٹیکس منافع 1.47 ارب روپے رہا۔ اس طرح فی حصص آمدن 2.19 روپے رہی ۔ گروپ کی مجموعی فروخت19.8 فیصد اضافے کے ساتھ19.46 ارب روپے تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ بہتر طلب، اور گروپ کا بی او پی پی، سی پی پی ماور بی او پی ای ٹی فلم ٹیکنالوجیز پر مشتمل مربوط پیداواری نظام ہے ۔گروپ کا مجموعی منافع 3.61 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو سالانہ بنیاد پر63.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ، جبکہ آپریٹنگ منافع 2.90 ارب روپے رہا۔کاروباری حجم میں اضافے کے باوجود مالیاتی اخراجات میں 13.8 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی وجہ بہتر ورکنگ کیپٹل مینجمنٹ اور اندرونی کیش فلو میں اضافہ ہے ۔ گروپ کی مجموعی برآمدی فروخت بڑھ کر 4.67 ارب روپے تک پہنچ گئی۔انفرادی بنیادوں پر آئی پیک نے 6.07 ارب روپے کی فروخت ریکارڈ کی۔کمپنی کا انفرادی خالص منافع بڑھ کر423 ملین روپے ہو گیا، جو کمپنی کی مؤثر آپریشنل حکمت عملی اور ویلیو کری ایشن پر توجہ کا نتیجہ ہے ۔آئی پیک گروپ کے چیف ایگزیکٹو نوید گوڈیل نے کہاکہ ہماری مربوط پیداواری صلاحیت اور صارفین کی ضروریات پر مبنی جدت کی حکمت عملی پائیدار آمدن میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں