مشینری گروپ کی درآمدات میں13فیصداضافہ
اسلام آباد (آ ئی این پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے سات ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر6.117ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 5.419ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔