اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز کی شمولیت یقینی بنائی جائے ،سردار طاہر محمود
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے کاروبار دوست اصلاحات اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے قومی اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز آف کامرس کی وسیع تر اور ادارہ جاتی شمولیت پر زور دیا ہے ۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیمبرز کاروباری برادری کی اجتماعی آواز کی نمائندگی کرتے ہیں اور تجارت اور صنعت کو درپیش چیلنجز کا بخوبی علم رکھتے ہیں، لہذا پالیسی سازی میں ان کی بامعنی شرکت، قابل عمل اور ترقی پر مبنی اقتصادی فیصلوں کا باعث بنے گی۔