حماد خالد کی بطور صدر و سی ای او ایم سی بی اسلامک بینک میں تقرری
کراچی(بزنس ڈیسک)ایم سی بی اسلامک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جناب حماد خالد کی بطور صدر و سی ای او کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کا مقصد بینک کی قیادت کو مزید مضبوط بنانا اور بدلتے ہوئے مالیاتی حالات میں پائیدار ترقی حاصل کرنا ہے۔
حماد خالد جون 2022 سے ایم سی بی اسلامک بینک کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے بینک کی حکمتِ عملی بنانے اور نگرانی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے ممبر ہیں اور انہیں ایم سی بی بینک میں 16 سال سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے جہاں وہ چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ انہوں نے مالی منصوبہ بندی، سرمایہ کے انتظام اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا۔اس کے علاوہ وہ دیگر مالیاتی اداروں جیسے ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم سی بی این بی سی او آذربائیجان اور ایم سی بی ایکسچینج کے بورڈ ممبر بھی ہیں، جو ان کے وسیع تجربے کو ظاہر کرتا ہے ۔