عالمی معیشت نئے نظام میں داخل،اے آئی نئے محرکات قرار

عالمی معیشت نئے نظام میں داخل،اے آئی نئے محرکات قرار

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ عالمی معیشت اور تجارت ایک نئے عالمی نظام کی تشکیل کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس میں اے آئی، معدنی وسائل، ترقی کے اہم محرکات اور عالمی اثر و رسوخ کے بنیادی ذرائع کے طور پر سامنے آئیں گے ۔

 اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی اور دوطرفہ تجارتی معاہدے اب عالمی پالیسی سازی کا نیا معمول بن چکے ہیں، موجودہ حالات میں ممالک اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے ، بیرونی انحصار کم کرنے ، اقتصادی سلامتی کو یقینی بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں تقریبا 60 فیصد جبکہ عالمی سطح پر 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے باعث یا تو بہتر ہوں گی،ختم ہو جائیں گی یا ان کی نوعیت میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔افتخار ملک نے خبردار کیا کہ آنے والی تبدیلیاں دیرپا اثرات مرتب کریں گی، لہذا پاکستان کو نئی عالمی حقیقتوں کے مطابق خود کو ڈھالناہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں