سکیورٹی خدشات:اسٹیٹ بینک ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت
کراچی(بزنس رپورٹر)مائی کلاچی روڈ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی واقعے کے بعداسٹیٹ بینک نے اپنے مرکزی و ذیلی دفاتر کے عملے کو احتیاطی تدابیر کے تحت گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ پیر کی صبح جب عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر پہنچا تو انہیں واپس گھروں کو بھیج دیا گیا اور آئندہ احکامات تک ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔