ڈالرایک پیسہ،تولہ سونا3400 روپے سستا،چاندی مہنگی
تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 762 ،دس گرام 4 لاکھ 57 ہزار 614 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 279.40 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کی کمی سے 5110 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3400 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 914 روپے ہوگئی۔