مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 76,042 لاٹس رہا

مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 76,042 لاٹس رہا

زیادہ کاروبار کروڈ آئل ، سی او ٹی ایس اوراین ایس ڈی کیو 100میں ہوا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 76,042 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 39.084 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار کروڈ آئل (14.612 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (8.743 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (6.683 ارب روپے )، گولڈ (3.732 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.897 ارب روپے )، برینٹ (1.431 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (719.363 ملین روپے )، پلاٹینم (486.857 ملین روپے )، ڈی جے (268.445 ملین روپے )، نیچرل گیس (204.672 ملین روپے )، ایلومینم (122.167 ملین روپے ) اور کاپر (52.172 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 29 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 132.527 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں