ایف بی آر کو اپنے اوپر سے سخت گیر ادارے کا لیبل اتارنا ہو گا،ٹیکس ایڈوائزر
لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو اپنے اوپر سے سخت گیر ادارے کا لیبل اتارنا ہو گا۔۔
، بصورت دیگر شارٹ فال کم ہونے کی بجائے بڑھتا جائے گا ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے لاہور ٹیکس بار کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر افسران اور عملے کی ٹیکس دہندگان سے دوستانہ ماحول کے حوالے سے باقاعدہ کونسلنگ کی جائے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،نوٹسز کے اجراء کے مرحلے کی کڑی مانیٹرنگ ہونی چاہیے کیونکہ یہ سب سے زیادہ خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے ۔