بینکنگ ڈپازٹس میں سالانہ 18 فیصداضافہ،2.1 فیصدماہانہ کمی

بینکنگ ڈپازٹس میں سالانہ 18 فیصداضافہ،2.1 فیصدماہانہ کمی

ایک سال کے دوران بینک قرضے کم ہو کر 14.29 کھرب روپے پر آ گئے

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے بینکاری شعبے سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بینکنگ ڈپازٹس میں سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم ماہانہ بنیاد پر معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ بینکوں کے قرضوں میں کمی اور حکومتی سکیورٹیز میں سرمایہ کاری میں اضافہ سامنے آیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 میں بینکنگ ڈپازٹس ماہانہ بنیاد پر 2.1 فیصد کمی کے بعد 37.43 کھرب سے کم ہوکر 36.64 کھرب روپے رہ گئے ،تاہم سالانہ بنیاد پر ڈپازٹس میں 18.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ایک سال کے دوران بینک قرضے 14.72 کھرب  سے کم ہو کر 14.29 کھرب روپے پر آ گئے جو تقریباً 3فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔اسی طرح ماہانہ بنیاد پر بھی قرضوں کی فراہمی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بینکوں کی سرمایہ کاری سالانہ بنیاد پر 29.4 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 2.5 فیصد بڑھی ہے ۔جنوری 2026 کے اختتام تک بینکوں کی حکومتی سکیورٹیز میں مجموعی سرمایہ کاری 38.83 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں