چین میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

 چین میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹڈاپ کے مطابق 6 سے 8 جولائی تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش 32ویں چائینہ لینزو انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر میں شرکت کیلئے 19 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔۔۔

نمائش میں مقامی ٹیکسٹائل، فیبرکس اینڈ گارمنٹس ،ہوم ٹیکسٹائل ، کرٹن، کھیلوں کا سامان ،کارپٹس، چاول ، دستکاری مصنوعات ، ہربل ہیلتھ کیئر ،پلاسٹک پراڈکٹس ، فروٹ جوس اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں