برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 12فیصدکمی

 برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 12فیصدکمی

7ماہ میں اخراجات کاحجم 501.70ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 7ماہ کے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 501.70ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو12.58 فیصد کم ہے۔ جنوری میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 61.26ملین ڈالررہا جو دسمبرمیں بھی 61.26ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 58.55ملین ڈالرتھا۔پہلے 7ماہ میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنش کے اخراجات کامجموعی حجم 1.120 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 7.03فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اور انشورنش کے اخراجات کا حجم 1.047ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،جنوری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس پر 167.62ملین ڈالرکے اخراجات آئے جودسمبرمیں 171ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 155ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں