40 ہزار ایکڑ پر کمرشل زیتون کے باغات لگانے کا نیا منصوبہ تجویز
اسلام آباد(اے پی پی)وزارتِ غذائی تحفظ نے زیتون کی ویلیو چین کو ترقی دینی کیلئے 6 ارب 59 کروڑروپے کا ایک قومی منصوبہ تجویز کیا ہے جس کے تحت 40 ہزار ایکڑ پر کمرشل زیتون کے باغات لگائے جائیں گے ۔
ویلتھ پاک کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق تین سالہ منصوبہ اسٹرینتھننگ/اپ لفٹنگ آف اولیو ویلیو چین اِن پاکستان فیز تھری جولائی 2026 سے جون 2029 تک جاری رہے گا اور اسے پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔