آئرن واسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)آئرن واسٹیل اوراس کے اسکریپ کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق پہلے 7ماہ میں آئرن واسٹیل اسکریپ کی درآمدات پر 1.109 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.039ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں آئرن واسٹیل اسکریپ کی درآمدات کاحجم 165.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 168.64 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 164.64ملین ڈالرتھا۔