مشرقِ وسطی کشیدگی سے معیشت کو شدید خطرات لاحق،میاں زاہد
کراچی(این این آئی) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ۔۔۔
امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری لڑائی کے باعث پاکستان کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم اور بروقت ہیں۔ تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے ۔