گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں استحکام ،اسٹاک محدود

گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں استحکام ،اسٹاک محدود

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا،گوکہ روئی کا اسٹاک کم تر ہوتا جارہا ہے ،

سیزن مکمل ہوچکا ،کچھ لاکھ گانٹھیں جنرز کے پاس پڑی ہیں جبکہ کچھ ہزار گانٹھیں دو نجی کمپنیوں کے پاس ہے ۔گندم کی فصل اترجانے کے بعد کپاس کی بوائی شروع ہوجائے گی گو کہ سندھ و پنجاب کے کچھ زریں علاقوں میں سے کپاس کی اگیتی فصل کی بوائی شروع ہونے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب میں 7 لاکھ ایکڑ اگیتی کپاس کیلئے مختص کردیا گیا ہے ۔ ہر سال فیڈرل کمیٹی آف ایگرکلچرل دیگر اجناس کی طرح کپاس کی پیداوار کے اولین تخمینہ کا اعلان کرتی ہے لیکن پچھلے کئی سالوں کا تجربہ بتاتا ہے کہ اس کمیٹی کا تخمینہ صحیح نہیں ہوتا ،بہرحال فی الحال ٹیکسٹائل سیکٹر کا بحران جاری ہے ، کئی ملز بند ہوچکی ہیں۔سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے روئی کا بھاؤ فی من 15500 تا 16500 روپے چل رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں