مہنگے پٹرول سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں متاثر،سلیم ولی

مہنگے پٹرول سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں متاثر،سلیم ولی

کراچی(آئی این پی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے )کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے حکومت کی توجہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے معیشت پر پڑنے والے سنگین اثرات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ تاجر ، خصوصاً درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان کے لیے کاروباری لاگت میں غیر معمولی اضافے کا سبب بن رہا ہے جس کے نتیجے میں تجارتی اور پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ اگر حکومت واقعی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے کاروباری طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے توانائی کی لاگت کم کرنے کے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں چار روپے فی یونٹ رعایت کا اعلان بظاہر ریلیف ضرور ہے مگر خدشہ ہے کہ یہ رعایت آئندہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں عوام اور صنعتوں سے واپس وصول کرلی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں