خلیجی منڈیوں میں نئے مواقع، برآمد کنندگان حکمت عملی اپنائیں، شاہد عمران
لاہور (اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔
ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والے نئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی برآمد کنندگان موثر حکمت عملی اپنائیں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان متنوع غذائی پیداوار کی وجہ سے خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بہترین پوزیشن میں ہے۔