اسلام آباد:ٹک ٹاکربیوی کوقتل کرکے شوہرنے خودکشی کرلی
ثنا جاویدنے خلع لے کربرطرف پولیس اہلکارصادق سے دوسری شادی کی تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو قتل کرکے شوہرنے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی اور وہ اٹک کی رہائشی تھی، پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے جو برطرف پولیس اہلکار تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کوگولی ماری اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع سے تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے ،پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔ٹک ٹاکر ثنا جاوید کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی،جس سے اس نے خلع لے کرصادق کے ساتھ دوسری شادی کی ۔پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔