اچھرہ میں چورکی خاتون اوربچوں کے ہمراہ واردات ، دکان سے 1 لاکھ 32 ہزار روپے لے اڑا

اچھرہ میں چورکی خاتون اوربچوں  کے ہمراہ واردات ، دکان سے 1  لاکھ 32 ہزار روپے لے اڑا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کے روز اچھرہ بازار میں چوری کی انوکھی واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چور کیساتھ خاتون اور دو بچے موٹر سائیکل پر سوار آئے ۔

 چور موبائل فون کی مشہور دکان پر پہنچا۔ خاتون اور بچے باہرکھڑے رہے ، چور بے خوفی سے دکان کے تالے توڑکر اندر داخل ہو گیا اوروہاں رکھے 1 لاکھ 32 ہزار روپے لے اڑا۔ دکان کے مالک ضیا نے چوری پر تھانہ اچھرہ میں مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں