ویزا انٹیلی جنٹ آتھورائزیشن نے ادائیگی کا نظام جدیدبنادیا
کراچی (بزنس ڈیسک)ویزانے آج ویزا انٹیلی جنٹ آتھورائزیشن کا اعلان کیا ہے ،ویزا قبولیت پلیٹ فارم پر یہ ایک ایسی نئی صلاحیت ہے جو حصول کنندگان (بینکوں اور دیگر ایسے مالی اداروں جو تاجروں کے لیے ادائیگیوں کو پراسیس کرتے ہیں)کو واحد اے پی آئی کنکشن کے ذریعے ادائیگیوں کی اپنی پراسیسنگ کو جدید بنانے کے قابل بناتی ہے ،جس سے مہنگے اور وقت طلب انفرا اسٹرکچر کی دیکھ بھال یا تعمیر کی ضرورت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اتھارائزیشن ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا بنیادی ستون ہے :حصول کنندگان کارڈ نیٹ ورکس کے ذریعے صارفین کے جاری کنندہ بینکوں کوتصدیق کے لیے بروقت درخواست کرتے ہیں جنہیں چند سیکنڈزکے اندر منظور یا مسترد ہو جاتی ہے ۔تاہم، بہت سے پرانے آتھورائزیشن پلیٹ فارمز ایسی اپ ٹائم،انٹیلجنس اور ریگولیٹری لچک کے لیے وضع نہیں کیے گئے جس کی جدید تجارت کو ضرورت ہے ،اس سے منظوری کی شرح کم ہو تی ہے ،آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ، ضوابط کی تعمیل میں پیچیدگی اور ادائیگی کے نئے تجربات، صنعتی شعبوں اور مارکیٹس توسیع کی رفتارسست ہو جاتی ہے ۔ویزا کے ہیڈ آف ویلیو ایڈیڈ سروسز برائے وسطی و مشرقی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا والٹر لیرونی نے کہا کہ ویزا انٹیلجنٹ آتھورا ئزیشن بڑے عالمی اور مقامی کارڈ نیٹ ورکس پر واحد اے پی آئی کے ذریعے پیمنٹ پراسیسنگ کو جدید بناتی ہے اور آج ایک زیادہ قابل بھروسہ اور مستقبل کے لیے تیاری کے قابل کرتی ہے۔