روئی کی قیمتوں کوبھی پرلگ گئے ، فی من 1500روپے کابڑا اضافہ

روئی کی قیمتوں کوبھی پرلگ گئے ، فی من 1500روپے کابڑا اضافہ

نئی قیمت ساڑھے 19ہزار روپے ہوگئی، صنعتوں پر اخراجات کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ بڑھتی طلب کے پیش نظر آئندہ کپاس کی کاشت میں اضافے کا امکان، اسٹیک ہولڈر

کراچی(آئی این پی)مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے فی من کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد روئی کی نئی قیمت 19 ہزار 500 روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں روئی کی قیمت میں مجموعی طور پر 3 ہزار روپے فی من کا بڑا اضافہ ہو چکا۔ دوسری جانب قیمتوں میں اس تیزی سے اضافے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر اور متعلقہ صنعتوں پر اخراجات کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔کاٹن سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ مقامی روئی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر آئندہ کپاس کی کاشت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے روئی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں