بشریٰ انصاری کی جاوید شیخ سے ان بن پر لب کشائی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی فنکار و قریبی دوست جاوید شیخ کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر لب کشائی کر دی۔
سینئر اداکارہ نے کہاکہ یہ ایک معمولی سی بات تھی جس نے شاید جاوید شیخ کو مشتعل کیا، لیکن عید پر ہم اکٹھے تھے اور خوش گوار وقت گزارا۔انہوں نے کہا کہ دوستوں کے درمیان اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں، یہ ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ، ایک معمولی بات کو بڑا تنازع بنا دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو ہر بات کی خبر ہو جاتی ہے ۔