راولپنڈی:خاتون سے 4افراد کی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
خاتون روات جانے کیلئے بیٹھی، ڈرائیور چک بیلی روڈ لے گیا، مزیددو افراد سوار
راولپنڈی (احمد بھٹی) تھانہ راوت کے علاقے میں چک بیلی کے قریب گاؤں سے بازار جانیوالی شادی شدہ 19سالہ دو بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی، خاتون کو قانونی کارروائی سے روکنے کیلئے جرگہ نے علاج کرانے کی ضمانت دی تھی، دو ماہ تک جرگہ کے سربراہ اکبر کے علاج نہ کرانے پر خاتون نے پولیس سے رجوع کر لیا۔ والدہ کے ہمراہ دی گئی درخواست پر تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ کے مطابق مسماۃ ح چک بیلی موڑ سے روات بازار جانے کیلئے وین میں سوار ہوئی تو ڈرائیور گاڑی واپس چک بیلی روڈ پر لے گیا، شور پر کنڈکٹر نے چپ کرا دیا، راستہ سے مزید دو افراد کو گاڑی میں بٹھا لیا۔ بگا شیخاں کے قریب گاڑی کے اندر چارافراد نے اجتماعی زیادتی کی، شام ساڑھے 4بجے چک بیلی موڑ اتار دیا۔
ملزمان کے نام عقیل سلطان وغیرہ معلوم ہو سکے ۔ ملزمان نے دوران زیادتی ویڈیو بنا لی، مسماۃ ح نے گھر آکر خاوند قدیر کو واقعہ بتایا جو خاموش رہا۔ سلطان نے فون پر دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اور میسج کیا کہ ریپ تمہاری ساس اور نند کائنات اور فردوس نے کرایا۔ اکبر نامی شخص نے جرگہ کیا اور علاج کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔ پولیس کا کہنا تھا واقعہ ماہ رمضان سے پہلے کا ہے ، مقامی افراد نے جرگہ کرکے معاملہ دبائے رکھا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا جا رہا، شواہد کی بنیاد پر تفتیش آگے لے کر جائیں گے ۔